Free call facility to tourists in

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ مری اور گلیات میں ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود موبائل صارفین کے لیے مفت کال کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اتوار کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے کی ہدایت پر ملک میں کام کرنے والے تمام سیلولر فون آپریٹرز نے علاقے میں صارفین کو مفت فون کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

سیاحوں کو مشکلات، مری اور گلیات میں مفت کال کی سہولت

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں موجود وہ موبائل فون صارفین جن کے پاس فون کال کرنے کا بیلنس ختم ہو چکا ہے اپنے نیٹ ورک پر مفت کال کر سکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون صارفین اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے اپنی سیلولر سروس دینے والی کمپنی کو فون کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام سروس دینے والی تمام کمپنیوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ مری اور گلیات میں بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کمپنیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال اور بجلی معطل ہونے پر اپنے سسٹم کو چلانے کے لیے مطلوبہ متبادل بروقت مہیا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران مری اور گلیات میں شدید برفباری کے دوران کئی مقامات پر درخت گرنے سے بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جبکہ سیاحوں اور مقامی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مری اور گلیات جانے والے راستے تاحال بند ہیں اور حکام صرف مقامی افراد کو علاقے میں جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

Free call facility to tourists in Murree and Gilgit

The Pakistan Telecommunications Authority (PTA) has said that in view of the emergency situation in Murree and Gilgit, free call facility has been provided to the mobile subscribers there. According to a statement issued on Sunday, all the cellular phone operators operating in the country under the direction of PTA have provided free calling facility to the customers in the area.

The PTA says mobile phone users in Murree and Gilgit who have run out of phone calls can make free calls to their network. Mobile phone users should call their cellular service provider for more information, the statement said.

The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) has also directed all telecom service providers to ensure uninterrupted service in Murree and Gilgit and provide companies with the required alternatives to operate their systems in case of any emergency and power outage. Provide on time.

It may be recalled that during the last two days of heavy snowfall in Murree and Gilgit, the power system has been affected due to falling trees in many places while tourists and locals are facing difficulties. Free call facility to tourists in Roads to Murree and Gilgit are still closed and authorities are only allowing locals to enter the area.

Read More:: Strict laws issued against those going on Hajj without permit

Advertisement

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here