HomeWorld PakistanwapPM Imran Khan Meets Chinese President Discusses Global issues

PM Imran Khan Meets Chinese President Discusses Global issues

PM Imran Khan Meets Chinese President

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات عالمی معاملات پر گفتگو

اتوار کو پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور باہمی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔

چین کے صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئہیں۔

سنیچر کو وزیراعظم عمران خان کی اپنے وفد کے ہمراہ چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔

فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات ہوئی، ان ملاقاتوں میں عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

’چین کے وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر کے ساتھ کشمیر اور افغانستان پر بات چیت ہوئی۔‘

انہوں نے کہا کہ چین کے وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’عالمی برادری پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے اور چین اس موقف پر پاکستان کے ساتھ ہے۔ اسی طرح پاکستان نے چین کو تائیوان اور ہانگ کانگ جیسے اہم مسائل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ چین نے معاشی اور سکیورٹی معاملات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور وزیراعظم کے دورہ چین سے پاک چین دوستی مزید وسعت اختیار کرے گی۔

فواد چوہدری کے مطابق سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی جا چکی ہیں اور پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹس ہوئی ہیں، اس کی تفصیلات جاری کر رہے ہیں۔

PM Imran Khan Meets Chinese President

Read More:: Who is where WhatsApp will reveal the address, a new feature introduced

Ayesha
Ayesha
I am here! providing you latest News| Technology News |Trending Latest News Updates
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Latest Episodes

Latest