HomeWorld PakistanwapThe world's smallest power bank with plug

The world’s smallest power bank with plug

smallest power bank with plug

ٹوکیو: ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور تیز رفتار پاور بینک بنایا ہے جس کے اندر پلگ کے ساتھ چارجر بھی نصب ہے۔

پلگ کے ساتھ دنیا کا سب سے چھوٹا پاوربینک

30 واٹ قوت کا پاوربینک تمام اقسام کے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس چارج کرسکتا ہے۔ اس میں 10 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے جو کئی آلات کو دو سے تین مرتبہ چارج کرسکتی ہے۔ ان میں تمام اقسام کے آئی فون، میک بک اور کثیرالاقسام ٹیبلٹ شامل ہیں۔ پاوربینک کو اسمارٹ کوبی پروپلگ کا نام دیا گیا ہے۔

اس طرح یہ اپنے پلگ کی وجہ سے چارجر بھی ہے اور پاوربینک بھی ہے۔ اسمارٹ کوبی 30 واٹ کی بنا پرایک ہی وقت میں دو آلات چارج کرسکتا ہے۔ یعنی یوایس بی سی پورٹ 30 واٹ اور یوایس بی اے 12 واٹ چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

پاوربینک کو جاپان کے مشہور ڈیزائنروں نے تیار کیا ہے جو ہاتھوں میں باآسانی سماجاتا ہے۔ اس پر نصب اسٹیٹس ظاہر کرنے والی ایل ای ڈی ہر زاویے سے واضح دکھائی دیتی ہے۔

پاوربینک کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کے پلگ ہیں جو ایشیا، یورپ اور امریکی ساکٹ کے تحت کام کرتے ہیں۔

اسمارٹ کوبی کی تیاری میں گیلیئم نائٹریٹ مائیکروچپ استعمال کی گئی ہے۔ اس معدن کی بدولت ہی یہ دنیا کا مختصر ترین پاوربینک بھی ہے۔

کمپنی نے اس کی تعارفی قیمت 44 ڈالر رکھی ہے اور دوماہ بعد مارچ 2022ء میں یہ دنیا بھرمیں دستیاب ہوجائے گی۔

read More:: The world’s smallest power bank with plug

Ayesha
Ayesha
I am here! providing you latest News| Technology News |Trending Latest News Updates
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Latest Episodes

Latest