Shortly before the match a new challenge

میچ سے کچھ دیر قبل پشاور زلمی کے لیے نئی مشکل، ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت
پاکستان سپر لیگ 2022 (پی ایس ایل سیون) کے دوسرے میچ سے قبل پشاور زلمی کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیرملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
پی ایس ایل ذرائع نے اردونیوز کو تصدیق کی کہ پلاٹینم کیٹگری میں ٹیم کا حصہ بننے والے حضرت اللہ زازئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے ابتدائی میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
پشاور زلمی نے اعلان کیا تھا کہ کپتان وہاب ریاض کی عدم دستیابی کے باعث سینیئر کرکٹر شعیب ملک پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
Read More:: Brendon Taylor was banned from playing cricket for three and a half years