HomeWorld PakistanwapPSL 7: It ended as soon as it started

PSL 7: It ended as soon as it started

PSL 7: It ended as soon as it started

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون (پی ایس ایل7) کا آغاز جمعرات کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوا۔

پی ایس ایل7: ’بھائی یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا‘

افتتاحی تقریب میں آفیشنل ترانے، پیراگلائیڈنگ اور پاکستان میں کرکٹ کی 70 سالہ تاریخ کے حوالے سے ڈاکیومینٹری سمیت متعدد سرگرمیاں پیش کی گئیں۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا ماجرا سوشل ٹائم لائنز پر بیان ہونا شروع ہوا تو متعدد صارفین نے اسے ’طویل عرصے بعد کرکٹ کی یادگار سرگرمی‘ قرار دیا۔

تقریب میں پیش کردہ مواد کے  ساتھ اس کا دورانیہ ٹویپس کا موضوع بنا تو کسی نے پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب کے مختصر ہونے کا ذکر کیا تو دیگر اپنی حس مزاح کا استعمال کرتے دکھائی دیے۔

اگرچہ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے تاہم پی ایس ایل سے متعلق میمز کا خصوصی موضوع رہنے والے لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد ایک مرتبہ پھر ٹائم لائنز پر نمایاں رہے۔

اوپننگ سرگرمی پر تبصرہ کرنے والوں میں سے کچھ افراد کو تقریب کے رنگ نہ بھائے تو انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کا ٹائٹل سانگ گایا جبکہ ایونٹ کو اوپن کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی سکرین پر دکھایا گیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پورا سٹیڈیم رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگاتا رہا۔

PSL 7: It ended as soon as it started

Read More:: Pakistan Super League – PSL T20 2022

Ayesha
Ayesha
I am here! providing you latest News| Technology News |Trending Latest News Updates
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Latest Episodes

Latest