HomeAboutOttoman Empireگندوز الپ کون تھے؟ گندوز بے کی تاریخی حیثیت کیا ہے

گندوز الپ کون تھے؟ گندوز بے کی تاریخی حیثیت کیا ہے

دوستو یقینا آپ سب لوگ بالکل خیریت سے ہوں گے۔ کورولوش عثمان طویل انتظار کے بعد آن ایئر ہونے والا ہے۔ پچھلے 20 دنوں سے پاکستانی عوام انتہائی بور ہو رہے ہیں کہ تمام ترکش ڈرامے Gunduz تاخیر کا شکار ہوئے۔

عثمان اور داستان اگر نہیں آئے تو باربروسہ اور الپ ارسلان کی ایپی سوڈ بھی نہیں آئی۔ پہلی جھلک ہمیں ٹریلر کی صورت نہیں نظر آئی، کورولوش عثمان نے 2 روز پہلے ٹریلر جاری کیا ہے اور اس ٹریلر کو دیکھتے ہوئے تمام لوگ ہکے بکے رہ گئے۔

Gunduz Bey History In Urdu

اس ٹریلر میں عثمان کے الپس اور عثمان کو قیدی دکھایا گیا ان پر ظلم ہوتا ہوا بھی دکھائی دیا۔ پھر نیکولا اور کوسس کی جھڑپ بھی دکھائی دی۔ اس کے علاوہ جیسا کہ ہم نے اپ کو بتایا تھا کہ منگولوں کی آخری بار اس سیریز میں واپسی ہوگی اور اس کے بعد وہ آپسی اختلافات میں پڑ کر اناطولیہ سے چلے جائیں گے۔ تو ایسا ہوتا ہوا بھی نظر آیا۔ گیہاتو خان عثمان کو جلاوطن کرنے کا حکم دیتا ہے۔ پھر اگلا موقع گندوز بے کی سرداری کا ہوتا ہے جو خواتین کو اپنا سرداری رعب دکھاتے نظر آتے ہیں۔

گندوز بے کی تاریخ

اگلا انتہائی اہم اور حیران کر دینے والا کلپ تھا کہ وزیر عالم شاہ سلطان کو خنجر مار دیتا ہے۔ جسے عثمان بے اپنے ہاتھوں سے پکڑ بھی لیتے ہیں۔ مگر اگلا سین دیکھ کر سب فینز دیکھتے ہی رہ گئے کہ گندوز نے اپنے بھائی عثمان پر خنجر چلا دیا۔ اور وزیر عالم شاہ کو عثمان کے ہاتھوں بچا لیا

۔ سب لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک خواب ہوگا۔ اس کے متعلق بعد میں بات کریں گے آج کی ویڈیو میں بات کرتے ہیں کہ گندوز بے کون تھے؟ گندوز بے کے کتنے بیٹے تھے؟ کیا ان کی موت ایک غدار کے طور پر ہوئی؟ کورولوش عثمان میں جو دکھایا جا رہا ہے یہ کتنا سچ اور کتنا جھوٹ

گندوز الپ کون تھے؟ گندوز بے کی تاریخی حیثیت کیا ہے

Gunduz Bey History In Urdu
Gunduz Bey History In Urdu

ہے؟؟
ان تمام اہم سوالات کے جوابات آج کی اس اہم ویڈیو میں جانئے، تو حسب روایت آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے اس چینل کو سبسکرائب کیجئے اور بیل آئیکن پر بھی کلک کیجئے، تاکہ ہماری آنے والی تمام تاریخی ویڈیوز کے نوٹیفیکیشن سب سے پہلے آپ تک پہنچیں۔ تو چلئے دوستو تفصیلات کا آغاز کرتے ہیں۔

کورولش عثمان قسط 78 اردو

گندوز بے ارتغرل غازی کا بڑے بیٹے جو 1229 یا 1233 کے لگ بھگ پیدا ہوئے ۔ ارطغرل نے اپنے دادا یا پڑدادا نے نام پر ان کا نام گندوز رکھا۔
گندوز ہمیشہ سے اپنے بھائی عثمان کا بہت بڑا سہارا رہا اور اس نے کبھی ان کی قیادت کو چیلنج نہیں کیا،

گندوز الپ کون تھے؟ گندوز بے کی تاریخی حیثیت کیا ہے

اس نے بازنطین کے خلاف تقریباً ہر جنگ میں حصہ لیا، نئی ریاست کی تشکیل کے بعد، عثمان نے اسے بڑے علاقے پر اختیار دے دیا، جہاں اس نے نئی ریاست کی خدمت کی، جس کا صدر دفتر ایسکیہر میں تھا۔ گندوز بے 1302 یا 1306 میں شہید ہوئے، کن مورخین نے لکھا ہے کہ گندوز کی شہادت 1299 میں ہوئی۔

گندوز کے دو بیٹے تھے شہید آیدوگدو بے اور غازی تیمور بے
زیادہ تر لوگوں کو صرف آئیدوگدو (Aydoğdu) کے بارے میں علم ہے۔

“آئیدودو”(Aydoğdu)
عثمانی سٹیٹسمین اور ایک نامور جنگجو تھے، چھوٹی عمر میں ہی الپ کے نام سے مشہور ہوئے، اور 27 جولائی 1302 کو کوونہسار/کویوں بسار جنگ کے دوران 17 یا 18 سال کی عمر میں عثمانی فوجیوں کی کمان کرتے ہوئے شہید ہو گئے، آئیدودو کا مقبرہ Yeneşehir میں موجود ہے۔ جبکہ ارطغرل کی قبر کے باہر سوگوت میں ان کی اعزازی قبر بھی موجود ہے۔ جس کی ویڈیو بہت جلد ہمارے چینل پر موجود ہوگی۔

عثمان غازی کے بھائی کتنے تھے؟

“تیمور بے/غازی”
جسے اک تیمور یا اکتیمور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، عثمانی سلطبت اور فورٹریس کمانڈر تھے جنہوں نے اپنے چچا عثمان غازی کے زیر کمان فوجی اور انتظامی دونوں امور میں خدمات انجام دیں، اور بالآخر خود غازی بن گئے۔ اس نے کاراچائیسر قلعہ پر قبضے اور بورصہ کے محاصرے میں اہم کردار ادا کیا۔
[“تیمور” کا مطلب ہے لوہا، “اک” کا مطلب سفید
“اک تیمور” کا مطلب ہے سفید لوہا]

Pakistani Cooking Recipes Urdu – Pakistanwap

تاریخ کی کتابوں میں تو یہی لکھا ہے کہ گندوز سردار ایک مخلص اور اعلی ترین اخلاق کے مالک تھے اور کبھی بھی عثمان کے خلاف نہیں ہوئے اور سلطنت عثمانیہ میں گندوز کا بھی اعلیٰ کردار ہے۔
مگر پتہ نہیں کورولوش عثمان ڈرامہ کے ڈائریکٹر گندوز بے کے ساتھ ایسا کیوں کر رہا ہے۔ ان کے کردار کو منفی کرنا یا پھر شاید اس میں بھی کوئی پلین ہوگا۔ ڈائریکٹر ایسی غلطی تو کبھی نہیں کریں گے۔ امید ہے کہ ان کا کردار ضرور بدلے گا اور گندوز ایک معزز سردار کے طور پر عثمان کا سہارا ہوں گے۔

MujahidBhi
MujahidBhi
Mujahid Ali Butt
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Latest Episodes

Latest