opening Match After Suffering a Corona

پشاور زلمی کے کپتان بھی کورونا کا شکار ہو کر ابتدائی میچ سے باہر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے افتتاحی میچ سے قبل مختلف ٹیموں کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ابتدائی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
کراچی کنگز کے کرس جورڈن اور عماد وسیم کورونا کا شکار ہو کر پہلے میچ کے لیے دستیاب نہ رہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔
جمعرات کی شام پشاور زلمی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ان کے کپتان وہاب ریاض بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل میں جمعہ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرنا ہے۔
وہاب ریاض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ افتتاحی میچ نہیں کھیلیں گے۔
پشاور زلمی کے مطابق کپتان کے آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے شعیب ملک پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
opening Match After Suffering a Corona
Read More:: Brendon Taylor was banned from playing cricket for three and a half years