Abb E Zam Zam

 ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے آب زم زم کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے والے کولڈ سٹوریج کا افتتاح کردیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں شعبہ آب زم زم جسے ’ادارہ السقیا‘ کہا جاتا ہے کہ کے زیر انتظام آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بنایا جانے والا کولڈ سٹوریج کا رقبہ 90 مربع میٹر  ہے جہاں بیک وقت ایک لاکھ 20 ہزار بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کی گنجائش ہے۔ 

آب زم زم کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کا مثالی انتظام

ادارے کے تحت بنائے جانے والے کولڈ سٹوریج میں رکھی گئی بوتلیں 180 منٹ میں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں۔ کولڈ سٹوریج میں رکھی گئی بوتلیں ٹھنڈی کرنے کے بعد انہیں زائرین اور معتمرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

دریں اثنا ادارہ سقیا زم زم کے ڈائریکٹر احمد ندوی نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو ٹھنڈا  آب زم زم پیش کرنے کے لیے 50 کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے بعد حرمین میں رکھے گئے آب زم زم کے کولروں کو احتیاطی تقاضے کے تحت ہٹا لیا گیا ہے ۔ 

کولروں کو ہٹانے کے بعد وہاں آنے والے زائرین کو آب زم زم فراہم کرنے کے لیے متبادل انتظام کے طورپر کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے جو 10 لیٹروالے متحرک کولر کے ذریعے لوگوں کو آب زم زم فراہم کرتے ہیں۔

Abb E Zam Zam Ideal for cooling bottles

Sheikh Dr. Abdul Rehman Al-Sudais, the caretaker of the affairs of the two holy shrines, inaugurated the cold storage for cooling water bottles. According to the Saudi News Agency (SPA), the cold storage area for the cooling of small bottles of Zam zam water is 90 square meters. Meters where there is a capacity to cool 120,000 bottles at a time.

Bottles kept in the cold storage made by the company cool down in 180 minutes. After cooling the bottles kept in cold storage, they are distributed among the visitors and devotees. Meanwhile, Ahmad Nadvi, director of Saqiya Zam Zam, said that 50 workers have been assigned by the organization to provide cold water to the visitors of Masjid-ul-Haram.

It should be noted that after the outbreak of Corona virus, water coolers kept in the shrines have been removed as a precautionary measure. Abb E Zam Zam Workers have been assigned as an alternative arrangement to provide Zamzam water to the visitors after the removal of the coolers.

Read More:: How many cars did Tesla sell worldwide in 2021?

Advertisement

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here